بادام سے بیماریون کا علاج کیسے کرین؟

بادام سے بیماریون کا علاج کیسے کرین؟

بادام کو تازہ کیسے رکھین ؟

بادام کوسالوں تک بالکل تازہ رکھنے کے لئے تقریبا ایک کھانے کا چمچ چینی اس برتن میں ڈال دیں، جس میں بادام رکھے ہوئے ہیں بادام بالکل تارہ رہین گے۔

نظرتیزکرنا

چار بادام چٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری لے کر رات کو سوتے وقت کھالیجئے اور اسے کھانے کے بعد ہرگز پانی نہ پیئے ، نگاه دن بدن تیز ہوتی جائے گی، سرسوں کے تیل کے چند قطرے آنکھوں پر لگا کر ہر روز رات کو سوتے وقت ماش کیجئے اس طرح نہ تو کبھی نظر کمزور ہو گی اور نہ کبھی آنکھوں کی بیماریاں لاحق ہو گی ، گاجروں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اس سے آنکھوں کی بینائی بڑھاپے میں خراب یا کمزور نہیں ہو سکتی، غسل کرنے سے پیلے پاواں کے انگوٹھون پر مالش کیجئے اس سے نظر بھی کمزور نہیں ہوگی چاہے عمر سو سال سے تجاوز کر جائے

کمزوری دور کرنے اور دبلے پن سے نجات کیلئے انرجی ٹانک ہے جسم فربه، چهره با رونق بس بنائیں پئیں اور صحت مند ہو جائیں۔ بادام سات عدد الایچی تین عدد کھجور تین عدد۔ رات کو تھوڑے سے پانی میں بھگو دین۔ صبح اس پانی میں ایک گلاس دودھ شامل کرکے ملک شیک بنائیں اور استعمال کرین۔ حسب ذائقا میٹھا ڈال لیں ۔

دماغی کمزوری، وقت سے پہلے بال سفید ہونے اور دائمی نزلہ کا بہترین علاج

سات عدد بادام اور سات عدد کشمش رات کو پانی میں بھگو کر برتن کو ڈھک کر رکھ دیں صبح نہار منہ بادام کو چھیل کر کشمش کے ہمراہ نوش فرمالیں۔ انشا اللہ ۲ سے ۳ بار استعمال سے ان امراض سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا۔

بادام کا تیل چھائیوں کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ

ایک بڑے برتن میں دو لیٹر پانی ڈالیں اور اسے چولہے پر رکھ دیں۔ اب چار کھانے سے بھی بادام کے تیل کو اسٹیل کے برتن میں ڈالیں جو پانی والے برتن سے چھوٹا ہو۔اب اس تیل والے برتن کو پانی میں رکھین تا کہ تیل کو ڈاریکٹ ہیٹ نہ پہنچے اور اس بات کا دھیان رکھیں کہ پانی بادام کے تیل میں شامل نہ ہو ۔ گرم پانی کی وجا سے بادام کے تیل والا برتن بھی گرم ہو جا ئے گا اور برتن کے گرم ہونے پرتیل کو نکال لیں اور نیم گرم ہونے پر چھائیاں پر لگائین اور ہلکا مساج کریں۔ پھر دس منٹ لگا رہنے دی۔ اس کا استمال رات کو سونے سے پہلے کرنا ہے۔ہفتے میں دو بار استعمال کریں اتاقهای اس کے استعمال چہرےکی چھائیوں سے مکمل چھٹکارا مل جائے گا۔

یرقان کا دیسی علاج

مغز بادام 5 عدد۔۔ الائچی خرو 5 درد۔۔ چھوہارہ 4 عدد ان سب کو رات کومٹی کے گھڑے گلے میں تمام رات پڑارہنے دیں صبح نکال کر چھوہاروں کی گھٹلی اور مغز بادام و الا ئچی کے چھلکے دور کر کے کونڈی میں خوب گھوٹیں اور مصری 50 گرام ملا دیں۔ ضرور آرام ہوگا اور تیسرے ہی دن پیشاب صاف ہوجائے گا۔ فوائد۔ یرقان کے علاوہ چٹنی ضعف دماغ کے ازالہ کے لئے بھی نہایت مفید اور مجرب ہے۔

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

About Author