کهجور طاقت کا خزانا

روزانہ چار کھجوریں کھا کے کمزوریسے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

وزن کو کنٹرول میں رکھتی ہے روزانہ نہار منہ کھجور کھانے سے جسم کی زائد چربی کو جلانے میں مدد ملتی ہے۔ کھجور میں کولیسٹرول تو نہیں ہوتا لیکن شکر کی وافر مقدار ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ اسے مناسب مقدار میں لیا جائے۔

جلد ھضم ہونے والی غذا ہے فوری طور پر توانائی بحال کرتی ہے کمزوری دور کرتی ہے، رنگ نکھارتی ہے۔ خون بناتی ہے ، سر درد کے لئے مفید ہے بلغم کو خارج کرتی ہے۔ معدے کے زخموں کے لئے مفید ہے قبض کا بہترین علاج ہے، پیٹ کے کیڑے ختم کرتی ہے نظر تیز کرتی ہے۔ دل کے امراض کے لئے مفید ہے، دانتوں اور مسوڑوں کو مضبوط کرتی ہے۔

کھجوریں آپ کی آنکھوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں اور اس سے آپ کی بینائی بھی بہتر ہوتی ہے۔ خالی پیٹ کھجوریں کھانے سے آپ اپنا وزن با انسانی کم کرسکتے ہین۔ کھجوریں آپ کو دل کے امراض سے بھی محفوظ رکھتی ہیں، دل کو مضبوط بھی بناتی ہین۔

کھجور کے فائدے

• کھجور کے اندر غذائیت کا ایک جہان آباد ہے • کجھور کو خون پیدا کرنے کا خزانہ بھی کہا جاتا ہے . کھجور السر کی تکلیف میں بہت فائدہ پہنچاتا ہے • کھجور میں کیلشیم، نشاسته، فاسفورس، فولاد ہوتا ہے

کھجور... فوائد سے بھرپور

کھجور کھانے سے دل کے امراض دور ہو سکتے ہیں۔ چند کھجوروں کو رات بھر پانی میں بھگو کر نہار منہ ہفتے میں دو بار کھائیں، اس سے دل کو تقویت ملتی ہے۔ . قبض ختم کرنے کے لئے کھجور بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔ انتڑیوں کو محترک کر کے اجابت لاتی ہے۔ کجھور کمزور اور دبلے پتلے افراد کے لئے بہت مفید ہے۔ آدھا کلو دودھ میں چار کھجوریں روزانہ ابال کر پی جائیں تو بدن فربہ ہو جاتا ہے۔

کهجور طاقت کا خزانا

کھجور جسم کو طاقت دینے کے ساتھ ساتھ اعصاب، قلب اور معدے کے لئے تقویت کا باعث بنتی ہے۔ جنسی قوت کو بڑھانے اور اسے طاقتور کرنے میں بھی کھجور بہت معاون ثابت ہوتی ہے۔ جن لوگوں میں آئیوڈین کی کمی ہو، انہیں خاص طور پر کھجور استعمال کرنی چاہئے ۔ کجھور کمزور جسموں کو فربہ یعنی مونا بناتی ہے۔ اس لئے جو لوگ بہت دبلے پتلے ہوں یا جن کا وزن کم ہو یا نہیں سردی زیادہ آتی ہو، انہیں چاہئے کہ وہ کھجور کو باقاعدگی سے استعمال کریں۔

کھجور اور دماغی و اعصابی طاقت

دماغی کام کرنے والوں کے لئے کھجور ایک بے بینظیر تحفا ہے۔ چونکہ اس میں موجود لحمیات، حیاتین اور معدنی نمکیات دماغ اور اعصاب کو طاقت بخشتے ہیں۔ اس کے متواتر استعمال سے نسیان ( بھولنے کی بیماری) سے بھی نجات مل جاتی ہے۔ جن لوگوں کے ہاتھوں اور پیروں میں رعشہ (کپکپاہٹ) ہو وہ بھی کھجور کی مدد سے اس شکایت سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

طاقت کے لیے بہترین نسخه

بغیر چکنائی والے ایک گلاس دودھ میں دو کھجور اور دو کیلے شامل کریں اور بلینڈ کر کے پی لیں اگر دودھ پسند نہ ہو تو آپ دہی کا استعمال بھی کر سکتے ہیں ۔

بچوں اور خواتین کیلئے طاقت کا لاجواب ٹانک

کیلشیم اور آئرن کی کمی بچوں اور خواتین میں اکثر رہتی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے بچوں کیلئے 1 عد داور خواتین 2 عد کھجور روزانہ استعمال کریں۔

کھجور کھا ئیں صحت کے ساتھ وزن بڑھائیں

دبلے پتلے لوگ اگر موٹے ہونا چاہیں ایک پاءو کھجور کھا کر دودھ پئیں وہ بھی صرف پندرہ روز تک

Enjoyed this article? Stay informed by joining our newsletter!

Comments

You must be logged in to post a comment.

Related Articles
About Author
Recent Articles
Apr 24, 2024, 12:33 AM Umer Sharif
Apr 23, 2024, 4:13 PM David
Apr 23, 2024, 4:07 AM Buraq1
Apr 21, 2024, 2:47 AM Comfort Shiled Heat & Air